جڑانوالہ میں چھت سے گر کر 50سالہ خاتون جاں بحق

جمعرات 2 جولائی 2020 22:21

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) جڑانوالہ میں چھت سے گر کر 50سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ، ٹوکہ مشین میں ہاتھ آجانے سے نوجوان زخمی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ بشیراں بی بی زوجہ سردار بعمر 50سال کپڑے دھو کر چھت پر ڈالنے کے لیے گئی کہ پائوں پھسلنے سے سیڑھیوں سے نیچے آن گری سر میں چوٹ آنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نوشیر ولد انور 357گ ب بھینسوں کے لیے چار ہ کاٹ رہا کہ تھا ٹوکہ مشین میںہاتھ آجانے سے زخمی۔

جبکہ دیگر حادثات میں عثمان ، حامد رشید پارک، حسن اسلام پورہ ، ہنی بٹ چمڑہ منڈی، ذیشان ، نبیلہ 126گ ب، مجاہد علوی پارک، جہانگیر 240گ ب کو مختلف حادثات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں