جڑانوالہ، شہر میں لکی کمیٹی کے نام پر نوسر بازی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:36

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) شہر میں لکی کمیٹی کے نام پر نوسر بازی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا متعدد نوسر باز سوشل میڈیا پر اشتہار چلا کر بھاری انعامات اور قیمتی آشیائ کے لالچ اور سبز باغ دکھا کر ماہانہ لاکھوں روپے علاقہ مکینوں سے بٹور رہے ہیں لکی کمیٹی کے غیر قانونی دھندہ میں دن بدن اضافہ سے متعدد ڈبل شاہ پیدا ہو چکے ہیں علاقہ بھر میں لکی کمیٹی کے نام پر نوسر بازوں نے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور نوسر باز علاقہ مکینوں کو مختلف انعامات فریج ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی انعامات کے لالچ اور سبز باغ دکھا کر لکی کمیٹی و اقساط کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے کی لوٹ مار کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں