ووٹرز اپنے ووٹ کے اندراج کے بارے موبائل فون سروس سے معلومات حاصل کرتے رہے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:57

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) ہفتہ کے روزضلع جھنگ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے روزموبائل فون سروس نے ووٹرز کو پریشانی کاشکار ہونے سے بچا لیااور ووٹرز کی بہت بڑی تعداد اپنے ووٹوں کی پرچیوں کے حصول کیلئے امیدواروں کے پولنگ کیمپوں کا رخ کرنے کی بجائے بذات خود موبائل فون کی میسجنگ سروس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا نادرا کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایس ایم ایس سروس 8300 پر ارسال کرکے اپنے ووٹ کے اندراج ، سلسلہ نمبر ، بلاک کوڈ ، پولنگ سٹیشن وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی جس کے باعث امیدواروں کے انتخابی کیمپوں پر زیادہ رش دیکھنے میں نہ آیا اور ووٹرز پرسکون ماحول میں اپنا ووٹ کا حق بھی استعمال کرتے رہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں