بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے انتخابات 12نومبر کو ہو نگے

پیر 17 اکتوبر 2016 13:54

جھنگ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے انتخابات 12 نومبر کو ہو نگے ان انتخابا ت کیلئے ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ کو ڈسٹر کٹ ریٹر نگ افسرمقرر کیا گیا ٬ 19اور انتظامی افسران کو ریٹرنگ افسر مقر رکیا گیا ہے۔ضلع کی لوکل باڈیز کی کل 425نشستوں کیلئے 636 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

ان انتخابات کیلئے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ضلع بھر میں ضلع کونسل ٬ پانچ میونسپل کیمٹیوں اور 91 یونین کونسلوں میں مخصو ص نشستوںکی کل تعداد 425 ہے جس کیلئے کل 636 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں خواتین نشستوں کیلئے 283٬ کسان /مزدور کی نشستوں پر 171٬ یوتھ کونسلر کی نشستوںپر 150 غیرمسلم کی نشستوں پر 56جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کے بعد 20 اکتوبر کو امیدواروں کیخلاف ریٹرنگ افسران کے پاس اپیل دائر کی جاسکتی ہیں جس کی سماعت 22اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ 24اکتوبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیںاور25 اکتوبر کو تمام امیدواروں کے انتخابی نشان الاٹ کر کے حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں