مویشی چوری کی واردات۔ پولیس کے تعاقب پر مسلح ملزمان کی فائرنگ

اپنے ہی ساتھی کہ فائرنگ سے زخمی ملزم گرفتار

پیر 5 جولائی 2021 14:11

مویشی چوری کی واردات۔ پولیس کے تعاقب پر مسلح ملزمان کی فائرنگ
جھنگ (محمد عرفان حیدر کانواں-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2021ء) مویشی چوری کی واردات۔ پولیس کے تعاقب پر مسلح ملزمان کی فائرنگ۔اپنے ہی ساتھی کہ فائرنگ سے زخمی ملزم گرفتار،چوری شدہ بھینس برآمد موضع پنجگرائیں علاقہ تھانہ قادر پور میں ملزمان نے بھینس چوری کی واردات کی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ قادر پور نے مویشی چور ملزمان کا تعاقب کیا پتن بالیاں کے قریب مویشی چور ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ۔ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ملزم الفت حسین کو گرفتار کر لیا گیا، چوری شدہ بھینس برآمد ۔ الفت حسین نے اپنے فرار ہونے والے ساتھی ملزم کا نام محمد قاسم بلوچ بتایا ۔ زخمی ملزم کو RHC شاہ جیونہ منتقل کیا گیا ، حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ھے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں