بجلی کا کھمباعوام کیلئے وبال جان بن گیا

منگل 6 جولائی 2021 22:30

بجلی کا کھمباعوام کیلئے وبال جان بن گیا
جھنگ (محمد عرفان حیدر کانواں-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2021ء) جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ محمود کوٹ میں واپڈا دفتر محمود کوٹ کے چند گز کے فاصلے پر گیارہ ہزار کے وی مین لائن کا پول پچھلے دنوں آندھی کی وجہ سے جھک گیا ۔۔ لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود اور متعدد بار واپڈا اہلکاروں کے نوٹس میں لانےکے باجود بھی اس پول کو سیدھا نہ کیا گیا ۔

۔

(جاری ہے)

چار روز قبل تاروں کا وزن برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے پول زمین پر گر گیا لیکن اس کے باوجود چند گز کے فاصلے پر واقع واپڈا دفتر کے نا اہل اہلکاروں کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔ بالآخر تنگ آ کر عوام نے واپڈا اہکاروں کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنایا۔ مقامی آبادی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب یہ پول جھکا تھا تب بھی متعلقہ ایس ڈی او صاحب کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تاہم ایس ڈی او صاحب کی جانب سے کوئی رد عمل نہ دیا گیا۔

اب چار روز قبل پول زمین پر گرا تب بھی کئی دفعہ واپڈا دفتر کے چکر لگائے لیکن واپڈا کے اہلکار صرف چکر دیتے رہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ گیارہ ہزار کے وی سے اگر کوئی جانی نقصان ہو گیا تو اس کا ذمہ دار واپڈا اہلکار ہونگے۔۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد گرنے والے پول کو کھڑا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں