جھنگ ،نجی بینک کے منیجر نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے 10لاکھ روپے ہتھیا لئے

منگل 29 مارچ 2016 15:13

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء )نجی بینک کے منیجر نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے دس لاکھ روپے ہتھیا لیے، متاثرہ خاتون کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

چینوٹ کے نواحی علاقہ کی رہائشی خاتون شہانہ ملک نے جھنگ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے بتایا کہ گلبرگ iiiلاہورکے نجی بینک کے منیجر شاہد لطیف نے اس نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر ان سے مبلغ 10لاکھ روپے بٹور لیے ہیں اور اب واپس دینے کے مطالبہ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔

متا ثرہ خاتون نے الزم عائد کیا ہے کہ شاہد لطیف ان کے علاوہ بھی بیشتر افراد کو نوکری اور بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹور چکا ہے انہوں نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شاہد لطیف نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی جانب سے لگنے والا الزام جھوٹ پر مبنی ہے اور صرف میری شہرت خراب کرنے کے لیے الزام تراشی کی جا رہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں