کاروباری شخصیات اور مخیر حضرات مستحق ، نادار اور ضرورت مند افراد کی مدد کرکے دنیا اور آخرت میں اپنے لئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں‘چیئرمین بلدیہ

اتوار 25 جون 2017 22:50

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) چیئر مین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات اور مخیر حضرات مستحق ، نادار اور ضرورت مند افراد کی زیادہ سے زیادہ سے مدد کرکے دنیا اور آخرت میں اپنے لئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ ذیل گھر میں جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد یعقوب، سینئر نائب صدر محمد یوسف چوہدری اورایگزیکٹیو ممبران کے تعاون سے چار سو سے زائد مرد و خواتین میں کپڑوں اور جوتوں پر مشتمل عید گفٹ پیک تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

چیئر مین بلدیہ نے جھنگ چیمبر کے صدر شیخ محمد یعقوب اور انکے ساتھیوں کی عوامی خدمت کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات اور مستحقین کی مالی مدد کرنے اور انکی ضروریات پوراکرنے کے کاموں میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں مساجد ، مارکیٹوں اور رہائشی آبادیوں میں صفائی ستھرائی کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اور اس ضمن میں تاجروں ،دکانداروں اور عام شہریوں کو بلدیہ کے عملہ سے تعاون کرنا چاہیے ۔

بعد ازاںچیئر مین بلدیہ نے جھنگ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتما م مستحق اور ضرورت مند محنت کشوں کیلئے منعقد کئے گئے افطار ڈنر میں شمولیت بھی کی۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر شیخ یعقوب نے بتایا کہ ذیل گھر میں رمضان دستر خوان کا اہتمام رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہیگا۔ انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کامیاب سستے رمضان بازاروں کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک اور انکی ٹیم کے کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں