جھنگ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت 10افراد زخمی

جمعہ 5 جولائی 2019 19:14

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) شہر اور گردو نواح میںٹریفک کے تین حادثات میں دو خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ پر منشا ہوٹل کے قریب جھنگ آنے والی ہائی ایس ویگن سامنے سے آنے والے موٹڑ سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں نائلہ، غلام مصطفیٰ، یوسف، ارشد اور صابر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی ظرح فیصل آباد روڈ پر ہی مدھانی جُٹ کے قریب 2موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے،جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد منور حسین اور عبدالغفار زخمی ہو گئے، جبکہ ملتان روڈ پر کوٹ دیوان کے قریب موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کُتا ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد عبدالشکور اور عمر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں