ایڈیشنل سیشن ججز کاڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘ 13 قیدیوں کی رہائی حکم کا دیا

پیر 1 جون 2015 19:40

جھنگ ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 13اسیروں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا ‘ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوار احمد قریشی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنتے ہوئے معمولی جرائم کی بنا پر جیل میں بند 6اسیروں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمد, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حق نواز اور جاوید رشیدکے علاوہ دیگر عدالتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ محمد کاشف اورسول جج وقار احمد سدھونے بھی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا اورمعمولی نوعیت کے مقدما ت میں ملوث 7اسیروں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر ججزنے جیل کی مختلف بیرکوں کا معائنہ بھی کیا اور قیدیوں کے کھانے کے معیار ،صفائی کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں