واصوآستانہ کے نمبردارمیاں سلطان محمودچیلہ سیال نے کہاہے کہ بجلی کابحران پی پی حکومت کاپیداکر دہ ہے۔

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 16:27

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء) واصوآستانہ کے نمبردارمیاں سلطان محمودچیلہ سیال نے کہاہے کہ بجلی کابحران پی پی حکومت کاپیداکر دہ ہے۔

(جاری ہے)

صنعتوں کے پہیے کی بندش اور گھروں میں اندھیرے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت ہے،عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کی سقت چھین لی گئی جبکہ مسلم لیگ ن نے بر سر اقتدار آ کر بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں اور ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے متعدد پرا جیکٹس شروع کئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پرایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے مخالف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں ،حکومت کی تبدیلی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں