عبداللہ خان سنبل انڈر 16 سکولز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) سے ہوگا

بدھ 15 نومبر 2023 20:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2023ء) عبداللہ خان سنبل انڈر 16 سکولز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (کل ) جمعرات سے ہو گا، افتتاحی تقریب جمعرات 16 نومبر کو مائی ہیر سٹیڈیم میں ہو گی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ میں پرائیویٹ سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔میچ 35 اوورز پر مشتمل ہونگے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو کٹس بھی مہیا کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے اس موقع پر کہاکہ انڈر 16 میچوں کا مقصد نوجوانوں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں