جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں لیبر ہیومین ریسو س ڈپمارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے جاب سینٹر کا افتتاح

ہفتہ 3 دسمبر 2022 21:43

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں لیبر ہیومین ریسو س ڈپمارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے جاب سینٹر کا افتتاح کردیاگیا۔اسٹنٹ کمشنر جہلم محمدعامر بٹ نے پنجاب جاب سینٹر بوتھ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا ،ان کے ساتھ صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد بھی تھے جبکہ شمس السلام سینئر پروگرام مینجر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، تنویر احمد اسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ، ڈی او انڈسٹریز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی مصروفیت کی وجہ سے اسٹنٹ کمشنر محمدعامر بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جب اسٹنٹ کمشنر عامر بٹ جے سی سی آئی آفس پہنچے تو صدر ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفی نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو ا ،ملک خاور شہزاد نے تمام تقریب کے شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور حکومت پنجاب کے اس اقدام سے ناصرف کاروباری طبقہ بالخصوصی صنعت کار وں کو تجربہ کار لیبر تک رسائی ممکن ہوگی بلکہ بلکہ بے روزگاری میں بھی کمی ہو گی ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں