بہتر تعلیمی نتائج کے حصول کے لیے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ایگزام ایمرجنسی پروگرام کا نفاذ کیا جا رہا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 نومبر 2019 18:38

بہتر تعلیمی نتائج کے حصول کے لیے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ایگزام ایمرجنسی پروگرام کا نفاذ کیا جا رہا ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اگزام ایمرجنسی کا نفاذ کیا جا رہا ہے، انتظامی افسران بہترین فیصد نتائج کے حصول کے لئے سرکاری سکولوں کا وزٹ کریں گے ، آٹھویں، نویں،دسویں، گیارویں اور بارویں جماعت کے طلبہ کو کامیاب بنانے اور نتائج میں بہتری لانے کے لئے ضلع بھر کے تمام سرکاری اسکول میں ایگزام ایمرجنسی پروگرام کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ جامعہ ہائر سیکنڈری اسکول جہلم میں پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ آج انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ اور گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں اگزام ایمرجنسی پروگرام کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ رواں سال بھی تمام سکولوں میں بچوں کے نتائج میں بہتری لانے کے لئے امتحانی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جا رہا ہے رواں سال اسکا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے چار جماتوں پر توجہ دی جا رہی ہے جس میں جماعت 8 تا 12جماعت شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت گزشتہ سال طالب علموں کے نتائج میں خاطر خوا بہتری لائی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور انتظامی افسران کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت سکولوں میں بچوں کو اضافی کلاسز اور خصوصی توجہ دینے پر کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام ٹیچر کی حاضری چیک کی جا رہی ہے اور جن چند اسکول میں اساتذہ کرام کی نشستیں خالی ہیں انکو پر کرنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات دی جا چکیں ہیں۔

اور ہدایات جاری کیں کے بالخصوص میٹرک کے امتحانات پر توجہ دی جائے ، انہوں نے ٹیچرز کی جانب سے لئے گئے زیرو پیریڈ پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ کرام کے لئے تربیتی پروگرام بھی جاری ہیں جبکہ این ایس بی فنڈز کا درست استمعال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول کونسلز کی مدد سے تمام تر سہولتیں فراہم کی جا رہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں