ْاشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

بدھ 5 دسمبر 2018 17:20

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، نان، روٹی کا وزن چیک کر کے کریک ڈاون کیا جائیگا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کریں،جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، دودھ میں ملاوٹ کی شکایت عوام ڈی سی او اے سی دفتر میں درج کروائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں