آزادی مارچ بلا جواز اور کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ایک گھنائونی سازش ہے،ڈاکٹر فضل الحق

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی )نے کہا ہے کہ آزادی مارچ بلا جواز اور کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ایک گھنائونی سازش ہے حالانکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اللہ کے فضل و کرم سے اپوزیشن کی منفی سوچ کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی بہت جلد رنگ لائے گی ،ہمارے قائد عمران خان کی صلاحتیوں کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے ،ان کی ملک کیلئے خدمات کی وجہ سے اس وقت ملک کا نام پوری دنیا میںروشن ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی شہزادے اور شہزادی کا کا میاب دورہ پاکستان اہمیت کا حامل تھا اس سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ برطانوی جوڑا پاکستان سے اچھی یادیں لے کر واپس گیا ،ہمارے قائد عمران خان کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تیزی کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے ،نوجوانوں کو قرضہ دینے کی پالیسی سے ہر گھر میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں