جہلم ۔ڈی پی اوجہلم کا احساس کفالت پروگرام کے مراکزکا دورہ

جمعرات 9 اپریل 2020 17:00

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گورنمنٹ کیمپری ہینسو ہائی سکول جہلم، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جہلم، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک اکا دینہ کا وزٹ کیا اور احساس کفالت پروگرام کے عملہ سے ملاقات کیاورفراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ضلع جہلم میں کل 11 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں احساس کفالت پروگرام کے تحت روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

4 تحصیلوں میں احساس کفالت پروگرام کے مراکز کی اوورآل سپرویژن ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوز سر انجام دے رہے ہیں۔ضلع جہلم میں احساس کفالت پروگرام کے مراکز پر متعلقہ ایس ایچ اوز، پولیس اہلکار،ایلیٹ سیکشنز، محافظ سکواڈز اور ٹریفک سٹاف تعینات کیے گئے ہیں تا کہ مستحق افراد کو پر امن ماحول میں رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے افسران و ملازمین کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ دوران ڈیوٹی ماسک، گلوز اور ہینڈ سینیٹائزرز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور امداد وصول کرنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں سوشل ڈسٹنس کے تحت مناسب فاصلہ اختیار کر نے کی تلقین کی جائی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں