جتنا ہمارا ملک سرسبز و شاداب ہوگا نا صرف لوگوں کو آکسیجن ملے گی بلکہ بیماریوں کا خاتمہ ہوگا،الحاج چوہدری شہباز حسین

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 اگست 2020 12:01

جتنا ہمارا ملک سرسبز و شاداب ہوگا نا صرف لوگوں کو آکسیجن ملے گی بلکہ بیماریوں کا خاتمہ ہوگا،الحاج چوہدری شہباز حسین
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جتنا ہمارا ملک سرسبز و شاداب ہوگا نا صرف لوگوں کو آکسیجن ملے گی بلکہ بیماریوں کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین نے آج فاریسٹ نرسری میں پودا لگانے کی تقریب کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری فوق شیر باز،چوہدری محمد انور چوہدری ضمیر حسین اے سی دینہ ایس ڈی او فاریسٹ طاہر گوندل فاریسٹ نرسری دینہ میں موجود تھے جبکہ عوام نے کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت الحاج چوہدری شہباز حسین تمام شرکاء سے کہا کہ ہر فرد اپنے حصے کا اپنے گھروں میں پودا لگائے تو ناصرف ان کے گھر میں آکسیجن فراہم ہوگی بلکہ موذی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوگا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں