ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر تھانہ صدر کی کاروائی، پانچ مقدمات درج، ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 17:59

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر تھانہ صدر کی کاروائی، پانچ مقدمات درج، ملزمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی،پانچ مقدمات درج ملزمان سے5کل75گرام چرس،10لیٹر شراب اور پسٹل30بور معہ روندز برآمد تین بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سمیت نا جائز اسلحہ کا ملزم بھی گرفتار تفصیلات کے مطابق محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی سب انسپکٹر نثار احمد SHO تھانہ صدر,اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات تھانہ صدر,اسسٹنٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 3 بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سمیت ناجائز اسلحہ کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان1-عمر خاور عرف خاورا مصلی ولد نواب خان ساکن مونن ڈاک خانہ گھرمالہ کھوکھر ملوانہ سے 2 کلو 500 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔2علی عثمان ولد نازک حسین ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے 1 کلو 500 گرام چرس،10 لیٹر دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ملزم سے کار نمبریXLI-LEA-14-318 بھی قبضہ پولیس میں لی گئی3-شکرا غوث ولد غلام غوث ساکن گھرمالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 1 کلو 75 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا4-احتشام علی عرف شاما ولد محبوب علی ساکن نئی آبادی کھوکھر ملوانہ سے پسٹل 30 بور معہ3 روندز برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ صدرتفتیشی افسران اور ان کی ٹیم کو بھر پور شاباش دی

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں