رضاکاروں کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:40

رضاکاروں کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)رضاکاروں کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرعالمی یومِ رضاکاران کے موقع پر ضلعی سطح پر تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر قیادت واک ریلی کا اہتمام۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر قیادت عالمی یومِ رضاکاران کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب کچہری چوک تا وائے کراس چوک تک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد معاشرے کے رضاکاران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہمیں اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے رضاکارانہ طور پر کام کرنا چاہیے تاکہ ہمارے معاشرے میں مثبت رجحان پروان چڑھ سکے ۔ واک وریلی میں محکمہ شہری دفاع، ریسکیو 1122، تنظیمِ شہری دفاع جہلم، اہلکاران ٹائیگر فورس،حمزہ بیک ویلفیئر سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے سی جہلم ذوالفقار احمد نے بتایا ہے کہ نے کہا ہے کہ بلا معاوضہدکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے حقیقی انسانیت کی فلا ح کے لئے کام کر رہے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں