جہلم بجلی کے نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے ،انجینئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2021 20:50

جہلم بجلی کے نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے ،انجینئر حافظ سرفراز احمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم بجلی کے نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے ، بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے ، موجودہ صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہونگے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائیگی ، عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار انجینئر حافظ سرفراز احمد سمیت دیگر معززین نے اپنے اظہار خیال میں کیا انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہونگے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائیگی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر حکمران واپس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں