ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق،سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اپریل 2021 16:25

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق،سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایلیمنٹری بلاک کی پراگریس، پرائیویٹ ممبر شپ، مستقبل میں تیار ہونے والے بلاکس، تعلیمی نصاب اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف کو ہدایت کی کہ وہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت غریب بچوں کا اچھے اداروں میں داخلے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے اور اس قوم کے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سکول کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور سکول میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں