وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز سے متعلق خصوصی اجلاس،پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایجوکیشن ریفارمز کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کرلیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پرائمری سکول ہیڈز کو 32298 کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دے دی-وزیر اعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول نیو ٹریش پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا-اجلاس میں 1000-ایلیمنٹری سکولوں میں STEM آئی ٹی اینڈ سائنس لیب قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا- ایشین ڈویلپمنٹ بنک STEM لیب کے قیام کے لئے 100ملین ڈالر کی مالی معاونت کرے گی- سرکاری سکولوں کے 3-لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفیکیشن کے لئے معاہدے کی اصولی منظوری دی گئی-ڈیجیٹل سفر برائے ٹیک ویلی پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو گوگل سرٹیفیکیشن کے مواقع ملیں گے- پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ کے قیام کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 92فیصد سے زائد مفت کتابیں ڈیلیو کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کوہر صورت بہترین کرنا ہے۔ سینٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں