ہم اپنے مخالفین کو محبت دے کر دوست بنانے والے ہیں،نوابزادہ راجہ اقبال مہدی خان

جمعرات 19 جولائی 2018 22:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ہم اپنے مخالفین کو محبت دے کر دوست بنانے والے ہیں۔کیونکہ ہمارے بابا مرحوم سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ اقبال مہدی خان نے علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے کا جو ہمیں سبق دیا تھا ہم اسی پر عمل کر کے منزل کی طرف رواں دواں ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 67اور پی پی 27ہمارا آبائی گھر ہے جہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 67سے امیدوار قومی اسمبلی سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان و حلقہ پی پی 27سے امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ناصر للٰہ ،پی پی 26سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے اپنے حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں انتخابی مہم میں عوام کا شیر پر مہر لگاکر ووٹ دینے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کے دکھ اور خوشیاں جس میں ہم شامل ہوتے ہیں جبکہ ہم نے نہ کبھی کسی کو دکھ دیا اور نہ ہی جھوٹ بولا کیونکہ ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروانے کے عادی ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ کسی کو برا کہنے سے اس کے اعمال اچھے ہوںگے ہماری نظر میں سب لوگ قابل احترام ہیں اور ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور ہم تمام کام جس میں ترقیاتی کام بھی شامل ہیں ان کی مشاورت سے ان کو ساتھ ملا کر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی 27سے حاجی ناصر للٰہ اور پی پی 26سے چوہدری لال حسین کو مسلم لیگ نے صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیئے آج وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ہمارا اجتماعی مطالبہ شیر پر مہر لگانے کا ہے آج جس طرح آپ ہزاروں کی تعداد میں یہاں موجود ہیں یہی دیکھ کر ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ہمارے کاموں کی وجہ سے ہمارے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ہم اس حلقہ میں جو ترقیاتی کام باقی ہیں اور ان کے لیے فنڈز منظور ہو چکے ہیں کامیاب ہو کر ان کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کروائیںگے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں