جہلم ،اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان

پیر 24 ستمبر 2018 23:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کریں ، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، آئندہ اجلاس میں خریداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوںگے ، افسران کو تکنیکی بنیادوں پر ریٹس کاتعین کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔ اجلاس میں، اے ڈی سی جی بلال فیروز، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اطیب سلطان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ عمبر گیلانی، ڈی او انڈسٹریز محمد سعید،، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سخت قانونی کاروائی ہوگی

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں