ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضون کے لواحقین کے لیے زیر تعمیر شیلٹر ہوم کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اگست 2019 17:55

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضون کے لواحقین کے لیے زیر تعمیر شیلٹر ہوم کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضون کے لواحقین کے لیے زیر تعمیر شیلٹر ہوم کا دورہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لیے بنائے گئے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش ، برہان حمید کے علاوہ ہسپتال کا دیگر سٹاف موجود تھا انہوں نے شیلٹر ہوم میں لگائے گئے لواحقین کے لیے بیڈز دیکھنے کے بعد شیلٹر ہوم میں ڈائننگ ہال کا دورہ کرنے کے بعد اس میں ایل ای ڈی لگانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ یہ شیلٹر ہو م اسی مہینے مریضوں کے لواحقین کے لیے شروع کر دیا جائے گا جس کے ضمن میں ایک جامع حکمت عملی بنائی جا رہی ہے جس پر عمل ہو گا اور لواحقین کو بہتر سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں