غیر معیاری کاسمیٹکس کے سامان کی فروخت پر نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء)جہلم شہر و گردونواح کے بازاروں میں موجود کاسمیٹکس سٹوروں پر غیر معیاری کاسمیٹکس کے سامان کی بھرمار ‘جعلی وائٹننگ کریموں کے ذریعے خواتین ، بیوٹی سیلون مالکان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرکی مارکیٹوں پلازوں میں قائم کاسمیٹکس سٹوروں ، جنرل سٹورز اور شاپنگ پوائنٹس پر مختلف کمپنیوں کے غیر معیاری کاسمیٹکس اور میک اپ کے سامان کی بھر ما رہے۔

جعل ساز مختلف غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں اور فیس واش کے ذریعے سادہ لوح بیوٹی پارلرز و بیوٹی سیلوں کے مالکان کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات کے نام پر ناقص و غیر معیاری مصنوعات فروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں رنگ گورا کرنے اور خوبصورت نظر آنے کے چکر میںبعض خوا تین اور نوجوان لڑکے جلدی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں