اینٹی ڈینگی ٹیمیں آوٴٹ ڈور میں کباڑ خانوں ،ٹائر شاپس کے علاوہ دیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے لوگوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:26

اینٹی ڈینگی ٹیمیں آوٴٹ ڈور میں کباڑ خانوں ،ٹائر شاپس کے علاوہ دیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے لوگوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایم ڈی سمال انڈسٹریز منظر جاوید علی کے ہمراہ انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی سمال انڈسٹریز منظر جاوید علی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ اور مفت معیاری اعلاج کی سہولت موجود ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس اور دورے منعقد کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے ،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں جس میں 800 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 35 ایل ایچ ایس کام کر رہے ہیں جبکہ 1159 ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کی جا رہی ہے جن پر 100فیصد تک کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ تھرڈ پارٹی اجلاس بھی منقعد کیے جا رہے ہیں ۔

اجلاس میں ایم ڈی سمال انڈسٹریز منظر جاوید علی نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور محکمہ صحت سمیت تمام افسران کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر زبردست سراہا۔ ایم ڈی سمال انڈسٹریز منظر جاوید علی نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے ۔ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں اے سی جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اینٹما لوجسٹ ضمیر منہاس، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں