جہلم میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 نومبر 2019 20:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد کی آنکھوں مفت کا معائنہ اوراپریشن کیے گئے تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق ویلفئیر ٹرسٹ اور بین الاقوامی فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے تعاون سے جہلم کارڈئیک سینٹرمیں زیر نگرانی جنرل اظہر کیانی اور بلال اظہر کیانی تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تین دنوں میں1100سے زائد مریضوں نے اپنی آنکھوں کا مفت معائینہ اور علاج کرایا جن میں سے 110 مریضوں کا مفت آنکھ کے موتیے کا آپریشن بھی کئے گئے اس کے علاوہ 760 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

605 مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں۔ 2,000 سے زائد افراد کو کھانا کھلایا گیا۔کیمپ میں ضلع جہلم کے علاوہ ضلع گجرات، ضلع منڈی بہاؤالدین اور فتح جھنگ کے افراد نے بھی شرکت کی۔انشا اللہّ عبدالرزاق ویلفئیر ٹرسٹ آئیندہ ہفتوں اور مہینوں میں فری میڈیکل کیمپس کا یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں