ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں مجموئی طور پر07 کیسز کی سماعت کی گئی،ڈپٹی کمشنر

بدھ 13 نومبر 2019 18:38

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں مجموئی طور پر07 کیسز کی سماعت کی گئی، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے 6 میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ ایک کیس آئندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد سیف انور جپہ منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈبرخونہ مجید،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں