ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

بدھ 13 نومبر 2019 18:38

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح چھ بجے جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔ آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام جو مہنگا فروٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں بھی سبزی اور اچھا فروٹ مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اور اچانک دوروں کو جاری رکھا جائیگا۔علی الصبح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔

(جاری ہے)

سبزی و فروٹ کی نیلامی کے اوقات کار منڈی میں آویزاں کیے جائیں، سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے جہلم فلڈ بند پر تعمیر شدہ مسجد افغاناں کے ساتھ نکاسی آب کے سلسلہ میں بہتری لانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب میں بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں