ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے ، اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپیشل افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 نومبر 2019 18:03

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے ، اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپیشل افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، جہلم میں محکمہ تعلیم، ہائیر ایجوکیشن، ہیلتھ،زراعت،اریگیشن،بلڈنگ اور میونسپل کارپوریشن سپیشل افراد کی نشستوں پر بھرتیاں مکمل کرچکے ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک اور اگریکلچرمیں سپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ کے تحت بھرتی عمل مکمل کر لیا گیا۔ان خیالات کا اظہارایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے سپیشل افراد کی بھرتیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کے سرکاری و غیر سرکاری کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے ، انہوں نے سیکرٹری ڈی آر ٹی ا ے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسپیشل افراد کے لئے مفت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملازمتوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل افراد کے مسائل سنے گئے اور انکو جلد از جلد نبٹانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی ڈی سوشل ویلفیئر واجد چوہدری اور دیگر نجی اداروں سے نمائندگان اور سپیشل افراد موجود تھے ۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپیشل افراد کی بہتر تعلیم و تربیت سے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں