جمہوری عمل کے بقاء کے لئے ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:00

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قوم کی خوشحالی،مستقبل اور جمہوری عمل کے بقاء کے لئے ووٹ کا اندراج اور اس کاصحیح استعمال بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم ننے نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پرضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ الیکشن کمشنر جہلم محمد ندیم نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ووٹرزکو رجسٹرڈ کرنا الیکشن کمیشن کیلئے اہم چیلنج ہے آج سے ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے آج واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی شرح خواندگی 79 فیصد سے زیادہ ہے اور ان کے ووٹ کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم نے بتایا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 نکے سیکشن 27 کے تحت اب ووٹ کہ اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا ارضی پتا پر ہی کیا جائے گا۔اس سسلہ میں ضلع بھر میں 165 ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع کونسل ہال میں ووٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے قبل اگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا ۔آگاہی واک میں نڈسٹرکٹ الیکشن افسر جہلم محمد ندیم، الیکشن افسر اشتیاق احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، سی او ضلع کونسل،طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اوسول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے ضلع جہلم کے اعدادوشمار پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں ضلع بھر سے مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اس حوالے سے اپنی تقاریر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں