جہلم۔جہلم سمیت ضلع بھر میں شاپنگ بیگز پر عائد پابندی کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا

پیر 17 فروری 2020 23:53

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء)جہلم سمیت ضلع بھر میں شاپنگ بیگز پر عائد پابندی کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا ، شاپنگ سنٹرز ، مارکیٹوں ، دکانوں پر کھلے عام شاپنگ بیگ فروخت کا سلسلہ جاری ، شاپنگ بیگز میں اشیاء خوردونوش، مصالحہ جات ،دودھ ، دہی،سمیت دیگر اشیاء وغیرہ ڈال کر دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال حکومت کی جانب سے شاپنگ بیگ کی فروخت اور ان میں اشیاء ڈال کر فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی،اس پر عملدرآمد کا ٹاسک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انڈسٹریز اینڈانٹر پرائزز کو دیا گیا، محکمہ انڈسٹری نے شاپنگ بیگ بنانیوالی فیکٹریوں کو سیل کرنا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانا تھا مگر کئی ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود اس قانون پر عملدرآمد نہ کروایا جا سکا اور کھلے عام بازاروں میں شاپنگ بیگزکلو اور منوں کے حساب سے روزانہ فروخت کئے جارہے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں