ڈپٹی کمشنر،جہلم کا ڈسٹرکٹ جیل میں کرونا وائرس سے بچائو کے ضمن میں جیل کا تفصیلی دورہ

mریسکیو1122کی طرف جیل کی تمام جگہوں پر کلورین سپرے کیاگیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:53

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلمان کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ جیل میں کرونا وائرس سے بچائو کے ضمن میں جیل کا تفصیلی دورہ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آج اچانک ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری منشاء سندھو نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ جیل کی تمام بیرکس قرنطینہ وارڈ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام بیرکس میں قیدیوں کو رکھنے کے بارے میں تمام تفصیلات سپرنٹنڈنٹ جیل سے لیں اور انہیں چیک کیا انہوں نے کہاکہ بلاشبہ جیل انتظامیہ کی طرف سے کرونا سے بچائو کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں جو قابل تعریف اور قابل تحسین ہیں اور آج ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں اس وائرس سے نجات دلا کر اس سے محفوظ رکھے اسی طرح ریسکیو1122نے جیل کے تمام بیرکس میں تمام راستوں ہسپتال اور میڈیکل سٹور کے ساتھ ساتھ جیل کے کیچن اور سٹور جیل کالونی میں تمام رہائشی افراد کے گھروں میں کرونا وائرس سے بچائو کے لیے دیواروں اور دروازوں اور تمام جگہوں پر سپرے کیا جبکہ یہ کلورین سپرے تمام بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اللہ نے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اس کے لیے ہم اپنے ضمیر اور اپنے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں اگر ہم سب مل کر بحیثیت قوم اس میں اپنا کردار ادا کریں تو انشاء اللہ کوئی بیماری اور وباء ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

(جاری ہے)

ہمیں اللہ تعالی سے رحم اور کرم کی اپیل کرکے اس موذی بیماری سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے تمام معاملات درست قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جیل میں آنیوالے تمام ملازمین سینٹائزر ہینڈ واش صابن اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنا کر اس کرونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں