ہم نے اصلی سینٹائزر منگوا کر عوام کو فراہم کردیئے ہیں جلد سرجیکل ماسک کی قلت بھی دور کردی جائے گی،کیمسٹ اینڈ ڈرگست ایسوسی ایشن جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 29 مارچ 2020 00:21

ہم نے اصلی سینٹائزر منگوا کر عوام کو فراہم کردیئے ہیں جلد سرجیکل ماسک کی قلت بھی دور کردی جائے گی،کیمسٹ اینڈ ڈرگست ایسوسی ایشن جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مارکیٹ میں دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے افغانی اور پٹھان ناقص فیس ماسک فروخت کرکے لوگوں کو لوٹ رہے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایک اجلاس بلایا جس میں انہوں نے کہا کہ سینٹائزر جو کہ ناقص ہیں اور ساتھ فیس ماسک جو طبی لحاظ سے ٹھیک ہو ان کی کمی ہے اسے پورا کیا جائے ان خیالات کا اظہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شیراز اکبر،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالوحید ،فنانس سیکرٹری معین سعید نے کیا انہوں نے کہاکہ فوری طور پر ہم نے فارما سیوٹیکل کمپنی سے رابطہ کرکے اصلی سینٹائزر منگوا کر بغیر نفع کے عوام کے ساتھ ساتھ کیمسٹوں کو فراہم کیے ہیں جس سے یہ مصنوعی قلت ختم ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم فیس ماسک بھی بغیر نفع نقصان کے فروخت کررہے ہیں جبکہ سرجیکل ماسک کی مارکیٹ میں کمی ہے جس کے لیے ہم فارما سیوٹیکل کمپنیوں سے رابطے کررہے ہیں جلد اس کو بھی عوام کو فراہم کرکے انہیں ریلیف دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں کیمسٹ برادری سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تمام کیمسٹ فیس ماسک اور سینٹائزر بغیر نفع نقصان کے عوام کو فراہم کریں اور لوگوں کی دعائیں لیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں