جہلم ۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ

پیر 6 اپریل 2020 19:15

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ ایس ایچ او تھانہ للہ انسپکٹر منظور احمد اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کامران بہار احمد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان ماچس پٹاخے 140عدد ڈبیاں،پٹاخے بڑی اور چھوٹی لڑیاں100عدد،بڑے اور چھوٹے گولی60عدد،بڑی اور چھوٹی پھل جھڑیاں50عدد ڈبیاں،چھوٹے جہاز45عدد ڈبیاں،بڑے اور چھوٹیانار43عدد،بڑی شرنائیاں10عدد،سلائیاں10عدد پیکٹ اور چھوٹے پٹاخی7عددڈبیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

سب انسپکٹر عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ باز خرم شہزاد سے 46 عددپتنگیں اور ایک ڈور چرخی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

SIمحمد اشرف تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم شمس سلطان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ SIساجد محمود تھانہ سول لائن نے غیر قانونی رہائش پذیر ملزم آصف خان کو پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIواجد حسین تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم قیصر نعیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ASIمناظر حسین تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والی6 ملزمان محمد اجمل ،وسیم احمداظہر اقبا ل ،جنید خضر، عبدالعباس اور قمر عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ASIمسعود حسین تھانہ منگلا نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم راجہ یاسر عرفات سے ریوالور 32بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASI خضر حیات تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم محمد یعقوب سے رائفل 12بور معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ SIمظہرحسین تھانہ لِلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عون محمد شاہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ جبکہ ASIشفقات احمد تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم شاہ زمان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں