ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز تحصیل دینہ میں میونسپل فیملی پارک کا افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:34

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز تحصیل دینہ میں میونسپل فیملی پارک کا افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ پارک کا رقبہ 2 کنال پر محیط ہے اس سے قبل یہ جگہ کچرا کنڈی کے طور پر استعمال کی جاتی تھی جس کو میونسپل کارپوریشن دینہ نے ایک خوبصورت پارک میں تبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارک کی تعمیر پر 18 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ، پارک میں بیٹھنے کیلئے بینچ، بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ فیملی پارک میں خوبصورت پودے اور گھاس لگایا گیا ہے جو خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے پارکس انتہائی ضروری ہیں، ضلعی انتظامیہ صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کی تعمیر سے یہاں کے رہائشیوں کو صحت مند ماحول اور اچھی تفریح میسر آئے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں