سیالکوٹ فیصل آباد ایکسپریس ہائی وے کا منصوبہ فائلوں میں دب کر رہ گیا

جمعرات 16 دسمبر 2021 00:01

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2021ء) سیالکوٹ فیصل آباد ایکسپریس ہائی وے کا منصوبہ فائلوں میں دب کر رہ گیا سمبٹرل ڈرائی پورٹ اور فیصل آباد ڈرائی پورٹ میں رابط کا واحد ذریعہ جو کہ موٹر وے انٹر چینج کوٹ سرور تک تعمیر کیا جانا تھا اور اس ایکپریس ہائی وے کو حافظ آباد سمیت متعدد قصبات سے گزرنا تھا اور تجارت کو فروغ ملنا تھااور مشروٖ ف دور حکومت میں اس منصوبہ کا مکمل سروے کیا گیا اور ابتدائی پراجیکٹ پر تمام پیپر ورک مکمل کر لیا گیاتھا اس اہم ترین منصوبہ کو دیگر حکومتوں نے نظر انداز کر کے رکھ دیااور علا قہ کا استحصال ایک بار بھر کر دیا گیا قومی اہمیت کے حاصل منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنے کا سلسلہ ملک و قوم کی بھلائی میں نہ ہے تاجروں تنظیوں نے اس منصوبہ کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ کی ترقی ممکن ہو سکے اور دریعے آمدورٖفت کی سہولتوں میں بہتری بھی آ سکے جبکہ ضلع بھرکے قومی صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی مطالبہ کیا گیا اس سلسلہ میں حکومت کو آگاہ کر کے اس منصوبہ پر عمل درآمد کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں