حکومت دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کیے ہوئے ہے،بحثیت محب الوطن پاکستانی مل کر کامیاب کرنا ہے، نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی

اتوار 26 فروری 2017 17:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) ہمار ی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کیے ہوئے ہے جسے ہم نے بحیثیت محب الوطن پاکستانی مل کر کامیاب کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان نے جنجوعہ ہاوس میں مسائل کے حل کے لیے آئے ہوئے وفود سے کیا اس موقع پر نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان ،چیئرمین ضلع کونسل راجہ محمد قاسم علی خان جالپ ،وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر بشیر احمد،چیئرمین یونین کونسلز عمر شاہ زمان،ابو بکر ،راجہ احمد حسین شوکت،راجہ محمود اختر ،کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو عوام نے ہمارے قائدین کی خدمت کے صلہ میں ووٹ دیے جبکہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب عوام کو وسائل دیے کر مسائل ختم کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ضلعی سطح پر بلدیاتی نظام بحال کر کے اقتدار عوام کے سپرد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ خادم اعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کے لئے ایک جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں تاکہ عوام کو تعمیر وترقی کے کاموں میں دشواری نہ ہو ۔

اور ضلع کی تمام لنک روڈز مین سڑک کے ساتھ منسلک ہو کر نہ صرف عوام کو ریلیف دیں گئی بلکہ ضلع کی ترقی میں بھی اضافہ ہو گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح میرے بابا مرحوم نوابزادہ اقبال مہدی خان نے چھ مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو کر علاقہ کی عوام کی خدمت کی ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔کیونکہ انہوں نے کبھی کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا جس پر عوام نے ان کے فیصلوں پر لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین کے انتخابات میں جس طرح چیئرمین یونین کونسلز نے راجہ قاسم علی خان اور ڈاکٹر بشیر احمد خان کو منتخب کیا یہ ہماری اور ہماری ٹیم کی اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے جسے ہم تمام چیئرمین یونین کونسلز اور کونسلرز کے ساتھ مل کر ضلع کی پسماندگی کو دور کر نے کے لئے اپنا کردارادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مرد آہن پنجاب حمزہ شہباز ایم این اے ضلع کی ترقی کے لئے ہمہ وقت ہمارے ساتھ ہیں اور وہ عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کریں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں