ڈ ٹرمپ جو سلوک امریکہ میںمقیم غیر ملکیوں کے ساتھ کر رہا ہے۔پنجاب میں اس سے بھی بدتر سلوک پختونخوا کے باسیوں کے ساتھ ہو رہا ہے،پی پی پی پی رہنماء

اتوار 26 فروری 2017 17:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ جو سلوک امریکہ میںمقیم غیر ملکیوں کے ساتھ کر رہا ہے۔پنجاب میں اس سے بھی بدتر سلوک پختون خواہ کے باسیوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پی پی پی پی کے راہنماوں انجینئر حافظ سرفراز احمد ،میاں رشید احمد ،راؤ یونس ،خان عزیز الرحمن نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو تنگ نظری سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ پختون خواہ کے لوگ بھی پاکستان کے باسی ہیں اور حکومت ان کے شناختی کارڈ بلاک کر کے ان کے تمام معاملات زندگی کو بھی برباد کر رہی ہے۔

اسی طرح حصول پاسپورٹ کے لیے ان پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے جبکہ ملک میں دہشت گردی اور بد امنی کی لہر میں سب سے زیادہ شکار خود پختون ہیں اور وہ امن کے حصول کے لئے پنجاب کا رخ کر تے ہیں اس لئے حکومت فراخ دلی مظاہرہ کر کے پختونون کو تحفظ فراہم کرے جبکہ بلاول بھٹو زرداری ،محمود خان اچکزئی ،اسفند یار ولی ،مولانا فضل الر حمن ،پختونوں کے حقوق کی پنجاب میں حفاظت کے لئے اپنا کردارادا کریں۔اور اس کے خلاف آواز بلند کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں