سول ملٹری اشتراک سے ضلع حویلی میں صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کا عزم

جمعہ 29 دسمبر 2023 22:48

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) سول ملٹری اشتراک سے ضلع حویلی میں صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کا عزم،ڈپٹی کمشنرحویلی راجہ عمران شاہین کی خصوصی دلچسپی اور دعوت پر بریگیڈ کمانڈر 2AK بریگیڈیر ذیشان، کمانڈنگ آفیسرکرنل عمران، کمانڈنگ آفیسر کرنل عثمان،اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حویلی،ایس پی حویلی خواجہ امیرالدین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرغلام نبی، حویلی، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی، اسسٹنٹ کمشنرز حویلی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔

بریگیڈ کمانڈر اور دیگر اعلی ملٹری و سول آفیسران نے دوران وزٹ ایمرجنسی یونٹ، جنرل او پی ڈی،لیبارٹری،شعبہ ڈینٹل اور دیگر ہیلتھ یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال حکام کی جانب سے درپیش مسائل کے حوالے سے بریفننگ دی گئی جس پر بریگیڈ کمانڈر 2Ak نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہسپتال کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں کردارادا کیا جائے گا ہسپتال میں ایمرجنسی ادویات کی کمی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم و وزیرصحت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیے نئی جدید ایمبولینس کی عدم دستیابی اور دیگر انتظامی مسائل کو حل کیا جائے گا اہلیان حویلی کو صحت کی جملہ بنیادی سہولیات کی فراہمی خالی آسامیوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی ادویات کی بروقت فراہمی اور دیگر درپیش چیلنجز کے سدباب کے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں