حویلی کہوٹہ اوراس کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

بدھ 31 جنوری 2024 15:01

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حویلی کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حویلی کہوٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے،اب تک کی رپورٹ کے مطابق لسڈنہ حاجی پیر 20 کلو میٹر روڈ برفباری کے باعث عام ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے،اس کے علاؤہ کہوٹہ چیڑی کوٹ،کہوٹہ عباسپور روڈ، لسڈنہ محمود گلی روڈ،کہوٹہ علی آباد حاجی پور روڈ،کہوٹہ خورشید آباد روڈ پر برفباری کا عمل جاری ہے تاہم لوکل انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کے بلڈوزر کے ذریعے ساتھ ساتھ روڈز کو صاف کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے مقامی لوگوں کو سفر کی سہولیات میں دشواری پیش نہ آئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مختلف شاہرات پر برفباری کے باعث پھسلن میں اضافہ ہوا ہے جس سے حادثہ کا خطرہ موجود ہے عوام الناس انہتائی ناگزیر حالات میں سفر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں