تعمیراتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائیگی،صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 9 اگست 2019 16:35

قلات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ سرکاری فنڈز کا ضیاع اور تعمیراتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائیگی، عوامی منصوبوں کو جلد سے جلدمکمل کیا جائے تاکہ عوام اس سے بروقت استفادہ حاصل کریں، 20 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے آغا کریم خان میموریل ہسپتال سے قلات کے عوام کو صحت کے جدید سہولیات ان کے اپنے علاقے میں میسر ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے آغا عرفان کریم میموریل ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات اور ہندو برادری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی ایچ کیو قلات کی زیر تعمیر نئی عمارت کی تعمیر میں غفلت برتنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار کو دو ماہ میں ڈی ایچ کیو کی عمارت کو مکمل کرنے کے لئے مہلت دی بصورت دیگر متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور ان کے جاری ترقیاتی اسکیمات پر کام کو روک کر انہیں پورے صوبے میں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

سپرنٹنٹ انجینیئرسی اینڈ ڈبلیو سرکل (ون ) انجینیئر احمدنواز جمالی ایس ای بی اینڈ آر انجینیئر میر احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ 20کروڑ روپے کی خطیر رقم سے آغا عبدالکریم خان میموریل ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جن پر 98فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور سول ہسپتال قلات میں 5کروڑ روپے کی خطیر رقم سے کام جاری ہے۔ اس موقع پرکمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر، ڈی سی قلات شہیک بلوچ، اے سی قلات محمد ایوب مری، پی پی ایچ آئی کے انچارج شفیع بلوچ و دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں