جھل مگسی،دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدھ 30 ستمبر 2015 16:31

جھل مگسی۔30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاجبکہ ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے،لیویز کے مطابق بدھ کو لیویز تھانہ باری جاہ کے علاقے میں سم شاخ کے مقام پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عبدالعزیز نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ اس کے جیب سے ڈیڈھ لاکھ روپے اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثناء گنداواہ بی ایریا نوتال روڈ پنجگ کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رحیم داد نامی شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی ،موبائل وغیر ہ چھین کر فرارہوگئے۔لیویز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں