ق*قلات، یونین کونسل نیچارہ میں طوفانی ژالہ باری،کھڑی فصلیں اور باغات مکمل تباہ،

بدھ 22 مئی 2019 22:50

غ*قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) قلات کی یونین کونسل نیچارہ میں طوفانی ژالہ باری،کھڑی فصلیں اور باغات مکمل تباہ، تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے نیچارہ کے شہر میں بدھ کے روز افطاری کے وقت گرج چمک کے ساتھ طوفانی ژالہ باری ہوئی شدید ژالہ باری سے درخت اور کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔جن میں گندم کی تیار فصل سمیت سیب چیری خوبانی سمیت دیگر پھل اور درختوں کو مکمل ختم کرکے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

جس سے زمینداروں اور ٹھیکداروں کو کروڑوں کانقصان ہوا۔علاقہ مکینوں نے بذریعہ موبائل فون خبررساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نیچارہ شہر میں شدید طوفانی ژالہ باری سے تیار فصلیں سبزیاں اور دیگر پھلوں کے باغات مکمل ختم ہوگئے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے زمینداروں اور علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقے کی سروے کرنے صوبائی حکومت وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کی ہیکہ نقصانات کو مدنظر رکھ کرعلاقے کو آفت زدہ قراردیکر ازالے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں