قلات میں موٹرسائیکل حادثے میں ایک ہلاک ایک شدید زخمی

ہفتہ 15 جون 2019 00:05

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) قلات میں موٹرسائیکل حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔شدید زخمی ایک شخص جانبحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل ہائی وے ملک پیٹرولیم سروس کے مقام پر محمد عمر سکنہ ڈیرا مراد جمالی اپنے موٹرسائیکل پر قلات شہر آرہا تھا کہ سڑک کنارے پیدل جانے والے قلات کے رہائشی محکمہ تعلیم کے ایل سی ماسٹر محمدانور مینگل کو ٹکر مار دی جبکہ موٹر سائیکل بھی بے قابو ہوکر گرگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد عمر سمیت ماسٹر محمد انور شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال |پہنچادیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیاگیا.جہاں پر شدید زخمی محمدعمر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسے۔مرحوم کی لاش انکے آبائی علاقے ڈیرامرادجمالی لے جایا گیا جہاں پر انکی تدفین کی جائیگی۔جبکہ فاتحہ خوانی ڈیرامرادجمالی میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں