صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات 30ستمبر تک باقاعدہ جاری کرے،سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کا مطالبہ

منگل 22 ستمبر 2020 23:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) قلات میں سی ٹی ایس پی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں پر شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات 30ستمبر تک باقاعدہ جاری کرے بصورت دیگر عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے اور احتجاجی دھرنے پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواران ضلع قلات کے صدر ظہور احمد نائب صدر نذیر احمد رابطہ سیکرٹری میر ظفراللہ شاہوانی حافظ حبیب سلطانی عبدالسلام قاری عبدالعزیز مقصود احمد اسداللہ محمد طیب محمد اشرف عبدالحفیظ محمد بلال عبدالغیاث لانگو شائستہ خان محمد طیب نیچاری و دیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں پر سی ٹی ایس پی کے ذریعے ٹیسٹ منعقد کرائے گئے جسمیں صوبے کے بیروزگار نوجوانوں نے حصہ لیا اور کامیاب ہوئے اور میرٹ لسٹ پر آنے والے امیدواروں کی لسٹیں رواں سال جنوری میں کیا گیا اور کوالیفائیڈ امیدواروں نے عدالت میں کیس کیا۔

(جاری ہے)

کہ خالی میرٹ سیٹوں پر کوالیفائیڈ امیدواروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تاہم رول کے مطابق معزز عدالت عالیہ نے انکے کیس کو خارج کیا مگر ابھی تک شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو آرڈرز جاری نہیں کئے جارہے جوکہ امیدواروں۔کیساتھ زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے اس سے امیدواروں میں بے چینی پھیل رہی ہے انہوں نے وزیراعلی جام کمال خان، وزیر تعلیم سردار یار محمد رند ، سیکرٹری تعلیم ڈائریکٹر تعلیم و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز جلد از جلد جاری کئے جائے اگر 30 ستمبر تک آرڈرز جاری نہیں کئے گئے تو ہم احتجاجی کیمپ لگا کر عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں