آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کوئی محکوم اقوام سے پوچھے ،کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی

زندہ قومیں اپنی جشن آزادی شایاشان طریقے سے مناتے ہیں، آزادی جیسے نعمت کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے، جو ہمارے اکابرین کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد سے ہمیں ملی ہے، ڈپٹی کمشنر قلات

اتوار 14 اگست 2022 18:50

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کوئی محکوم اقوام سے پوچھے، یہ وطن عظیم جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں حاصل ہوا ہے ،اس ملک کے تعمیر و ترقی،امن واستحکام اور بقاء کے لئے ابتک قربانیوں کاسلسلہ جاری ہے اور تاابد قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 75ویں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی ودیگر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جشن آزادی ملک بھر کی طرح ضلع قلات میں بھی شایاشان اور نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ڈی سی آفس کے سامنے صبح 8 بجکر 55 منٹ پر پرچم کشائی کی گئی قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اور لیویز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔

اس موقع پر ایف سی قلات کرنل،ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ، اے ڈی سی فدا بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب لانگو، اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم بلوچ، ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر قلات فرید احمد رند، ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو، چیف میونسپل آفیسر قلات عطائ اللہ بازئی، ودیگر ضلعی آفیسران، معززین، معتبرین شہر، ہندو پنچائیت ،صحافی برادری سرکاری ملازمین ودیگر کی بڑی تعداد موجود تھے ۔

اس موقع پر 75 واں یوم آزادی کی کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر قلات مہراللہ بادینی نے میڈیاں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی جشن آزادی شایاشان طریقے سے مناتے ہیں آزادی جیسے نعمت کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے جو ہمارے اکابرین کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد سے ہمیں ملی ہے، ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت، تعمیر و ترقی بقاء اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنی چاہیے آج تجدیدِ وفا اور تجدید عہد کا دن ہے ،ہم سب مل کر اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیتے ہوئے ملک و قوم کا قرض ادا کریں ،ہمارے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھے ہیں ،ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ،جب ہم تحریک پاکستان پر نظر ڈالتے ہیں ہمارے اسلاف کی تاریخی جدوجہد نمایاں طور پر نظر آتی ہے ،جداگانہ اسلامی تشخص پر نظریہ پاکستان اور علیحدہ وطن کی قیام کے لیے ان کی جدوجہد سنہرے حروف سے لکھا گیا ہے ،اس سے پہلے ایک واک کا اہتمام کیا گیا اور آفیسر کلب قلات میں پودا لگایا گیا ۔

بعد میں جیل میں قیدیوں میں مٹھاء اور لنگر تقسیم کی گئی ،جبکہ سیکیوریٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔یوم آزادی کے موقع نماز فجر کے موقع پر ملک عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب جوڈیشل لاک اپ قلات میں قیدیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں قیدی مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادوایات فراہم کی گئیں۔

قلات میں انتظامیہ کی جانب 75ویں سالگرہ کے موقع پرجوڈیشنل لاکپ میں قیدیوں کے علاج معالجے کے لئے فری میڈیل کیمپ لگایا یا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)مہراللہ بادینی نے جوڈیشل لاک اپ کا معائنہ کیا قیدیوں سے ان کے مسائل کے حوالے سے بھی پوچھا قیدیوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں