کراچی ٹوکوئٹہ شاہراہ کو وفاقی حکومت کی طرف سے دورویہ بنانا خوش آئند ہے

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:22

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) گیلو پینل قلات کے کارکنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ کو وفاقی حکومت کی طرف سے دورویہ بنانا خوش آئند ہے کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئے چیئرمین این ایچ اے جی ایم این ایچ اے کمشنر ڈپٹی کمشنر قلات پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ٹی اے تعمیراتی کمپنی سے ہمارا پر زور مطالبہ ہیکہ N25 سیکشن پر آنے والے علاقے حاجیکہ بینچہ رودینجو ریج سنگداس قلات مغلزئی کوئنگ گرانی خزینی منگچر کے لوگوں کے زرعی ٹیوب ویل زمینیات باغات مکانات اور دکانات کے ملبے کے مالکان کو جلد از جلد معاوضے فراہم کیا جائے کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ ایک بین الاقوامی شاہراہ ہے یہ شاہرہ افغانستان اور سوویت یونین کے ممالک کو تجارت کے لئے بذریعہ روڈ ایک دوسرے کو ملاتا ہے N25 حاجیکہ قلات منگچر روڈ کو پی ٹی اے کمپنی تعمیر کررہا ہے روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے روڈ کی تکمیل سے تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھیں گے ہمارا چیئرمین جی ایم این ایچ اے کمشنر ڈپٹی کمشنر قلات پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ٹی اے کمپنی سے پرزور مطالبہ ہیکہ روڈ پر آنے والے علاقوں کے لوگوں کو جلد از جلد معاوضے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں